طالبان کے اقتدار کا ایک سال مکمل، کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کابل (قدرت روزنامہ)افغانستان میں طالبان کے اقتدار کا ایک سال مکمل ہوگیا۔افغان دارالحکومت کابل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اقتدار کا ایک سال پورا ہونے پر امارات اسلامیہ افغانستان نے پیر 15 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں افغان حکومت نے کہا ہے کہ ایک سال مکمل ہونے پر 15 اگست کو پورے افغانستان میں عام تعطیل ہوگی۔