فاطمہ جناح بننے پر سجل علی سخت تنقید کی زد میں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اپنی آنے والی نئی سیریز ’فاطمہ جناح‘ میں مادرِ ملت بننے پر سخت تنقید کی زد میں ہیں۔3 روز قبل اداکارہ سجل علی کی جانب سے اپنی آنے والی نئی سیریز کا ٹیزر شیئر کیا گیا، اس سیریز میں سجل علی مادرِ ملت، محترمہ فاطمہ جناح کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
سجل علی نے انسٹاگرام پر ٹیزر شیئر کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ محترمہ فاطمہ جناح ایک عظیم قد آور رہنما تھیں جنہیں میں نے ہمیشہ ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھا ہے، فاطمہ جناح کے طاقتور کردار کو ادا کرنا ایک ناقابل یقین تجربہ رہا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)


دوسری جانب انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی کو مادرِ ملت کا روپ دھارنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ مادرِ ملت ایک باوقار اور طاقتور خاتون تھیں جبکہ سجل علی فاطمہ جناح بن کر بیمار، مظلوم اور بطور دُکھی خاتون نظر آ رہی ہیں اور ہر جگہ غصے والے تاثرات دے رہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)


انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کمنٹ باکس میں اس کردار کے لیے اداکارہ صنم سعید اور سائرہ یوسف کا نام تجویز کیا جا رہا ہے۔

صارفین کا خیال ہے کہ اس کردار کے لیے سجل علی مناسب آپشن نہیں ہیں، اُن کی جگہ کسی اور اداکارہ کو مادرِ ملت کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔