مینار پاکستان پارک، اوباش لڑکوں کی خواتین سے چھیڑ خانی
لاہور (قدرت روزنامہ) جشن آزادی کے موقع پر مینار پاکستان پارک میں اوباش لڑکوں کی خواتین سے چھیڑ خانی کے متعدد واقعات پیش آئے جبکہ پولیس شہریوں کی بڑی تعداد کے باعث ان پر قابونہیں پاسکی۔
مینار پاکستان پارک میں عوام کا غیرمعمولی رش کے پیش نظر 800 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے۔ اس دوران شدید رش میں اوباش لڑکوں نے خواتین سے چھیڑ خانی بھی کی
خواتین کے ساتھ آئے مردوں اور اوباش لڑکوں کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی اورایک موقع پر ڈنڈے بھی چل پڑے۔پولیس کے پہنچنے سے پہلے منچلے فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں پولیس نے آزادی پل پر کھڑے اوباش لڑکوں کیخلاف لاٹھی چارج بھی کی۔ پولیس نے شہریوں سے چھیڑ خانی میں ملوث 65 اوباش لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔