ایک تھا ٹائیگر کے ’دس سال‘ مکمل ہونے پر سلمان خان کا بڑا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اور کوئین کترینہ کیف نے فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے 10 سال مکمل ہونے پر بڑا اعلان کردیا ہے۔
سلو میاں کی ایکشن فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار کیونکہ ٹائیگر کی ایک مرتبہ پھر سنیما گھروں میں واپسی ہونے والی ہے، سلمان خان نے ایک تھا ٹائیگر 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم’ایک تھا ٹائیگر 3‘ سال 2023 میں 23 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)


یاد رہے کہ ایک تھا ٹائیگر میں سلمان خان کوبھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ جب کہ کترینہ کیف پاکستانی ایجنٹ کا کردار نبھاتے دکھایا گیا تھا جبکہ فلم کےدوسرے حصے میں دکھایا گیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی اصلیت معلوم ہونے کے باوجود خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں تاہم اس مرتبہ کہانی اس سے مختلف دکھائی جائے گی۔