ابوظہبی کو دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دے دیا گیا‘ دوحہ کا دوسرا نمبر

ابو ظہبی(قدرت روزنامہ) ابوظہبی کو دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دے دیا گیا جہاں دوحہ دوسرے نمبر پر ہے تو دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شارجہ اور دبئی بھی شامل ہیں۔ اماراتی میڈیا کے مطابق نمبیو کی جانب سے جاری کردہ ’کولٹی آف لائف انڈیکس 2022ء‘ اور ’سیفٹی اینڈیکس بائی سٹی 2022ء‘ کے نتائج میں سب سے محفوظ شہروں کی ذیلی انڈیکس میں درجہ بندی کی گئی ہے، اس میں متحدہ عرب امارات کا دارلحکومت ابوظہبی اور قطر کا دارالخلافہ دوحہ دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، اس لسٹ میں یو اے ای کی 2 مزید ریاستیں شارجہ اور دبئی بھی شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ شائع کردہ نتائج میں نمبیو کا سب انڈیکس، سیفٹی انڈیکس City2022 ہے تاہم ان شہرون کے معیار زندگی کا کل حاصل کرنے کے لیے ذیلی اشاریہ کی بنیاد پر ممالک اور شہروں کی درجہ بندی کی گئی ہے، دنیا کے محفوظ ترین شہروں کے بارے میں فہرست بنانے کے لیے ان شہروں میں رہنے والوں کی قوت خرید، آلودگی کا اشاریہ، آمدنی کے مقابلے میں مکان کی قیمتوں، رہائش کی لاگت، حفاظت، صحت کی دیکھ بھال، ٹریفک کے سفر اور آب و ہوا کی کوالٹی کا استعمال کیا گیا۔
’سیفٹی اینڈیکس بائی سٹی 2022ء‘ کے نتائج کی بنیاد پر محفوظ ترین قرار دیے گئے 10 شہر درج ذیل ہیں؛
1>>> ابوظہبی، متحدہ عرب امارات – 88.14
2>>> دوحہ، قطر – 86.17
3>>> شارجہ، متحدہ عرب امارات – 85.83
4>>> تائی پے، تائیوان – 85.68
5>>> کیوبیک سٹی، کینیڈا – 84.78
6>>> دبئی، متحدہ عرب امارات – 83.70
7>>> زیورخ، سوئٹزرلینڈ – 83.22
8>>> میونخ، جرمنی – 82.49
9>>> باسل، سوئٹزرلینڈ – 79.52
10>>> مسقط، عمان – 79.09

Recent Posts

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

3 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

3 hours ago