12 لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ مدثر حیات نے لیگی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ 12 لیگی رہنماؤں کے خلاف درج کیا گیا۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کیس وارنٹ گرفتاری کے لیے رجوع کیا۔لیگی رہنماؤں پر اسمبلی میں توڑ پھوڑ،املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
مقدمے میں نامزد 12 لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرگرفتاری کاری کر دئیے گئے ہیں۔ پولیس نے لیگی رہنماؤں کی وارنٹ گرفتاری کے لیے درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرنی ہے۔ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے۔پولیس نے عدالت سے عطاء اللہ تارڑ، رانا مشہور اور اویس لغاری کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی۔
سیف الملوک کھوکھر و دیگر کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہباز گل کو گرفتار کیے جانے کے بعد پنجاب حکومت بھی متحرک ہو چکی۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی صوبائی حکومت نے 25 مئی کے واقعات کے تناظر میں کاروائیوں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک جانب پنجاب پولیس کے اہلکاروں کیخلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں، تو دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماوں کیخلاف بھی ایکشن شروع کر دیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کی کاروائیوں کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو اپنی گرفتاریوں کا ڈر ہے، اسی باعث ن لیگ کے متعدد رہنما لاہور چھوڑ گئے ہیں۔ تایا گیا ہے کہ اس وقت ن لیگ کے متعدد اہم رہنما اسلام آباد میں موجود ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی جانب سے بھی پنجاب حکومت پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پنجاب میں کسی اپوزیشن کیخلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں رکھا گیا ہے،رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، جبکہ ہماری قیادت نے سختیاں برداشت کی ہیں۔

Recent Posts

کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلئے سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کان کنی کی کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کے سی ای…

4 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

23 mins ago

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

30 mins ago

بلوچستان میں کارخانے لگائے جائیں، حکومت تاجروں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے، مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں…

38 mins ago

بیوٹمز میں اساتذہ کی گرفتاری غیر آئینی ہے، جلد رہا کیا جائے، بساک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز کوئٹہ سے بلوچ اساتذہ کی غیر آئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت…

44 mins ago

سولر سسٹم لگانے پر ٹیکس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، زمیندارایکشن کمیٹی

لورالائی(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی لورالائی، زمیندار ایسوسی ایشن لورالائی کے صدر ملک عصمت کدیزئی، جنرل…

53 mins ago