12 لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ مدثر حیات نے لیگی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے . پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ 12 لیگی رہنماؤں کے خلاف درج کیا گیا .

پولیس نے ہنگامہ آرائی کیس وارنٹ گرفتاری کے لیے رجوع کیا . لیگی رہنماؤں پر اسمبلی میں توڑ پھوڑ،املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے .
مقدمے میں نامزد 12 لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرگرفتاری کاری کر دئیے گئے ہیں . پولیس نے لیگی رہنماؤں کی وارنٹ گرفتاری کے لیے درخواست دائر کی تھی . درخواست میں کہا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرنی ہے . ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے . پولیس نے عدالت سے عطاء اللہ تارڑ، رانا مشہور اور اویس لغاری کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی .
سیف الملوک کھوکھر و دیگر کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہباز گل کو گرفتار کیے جانے کے بعد پنجاب حکومت بھی متحرک ہو چکی . تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی صوبائی حکومت نے 25 مئی کے واقعات کے تناظر میں کاروائیوں تیز کر دی ہیں . اس سلسلے میں ایک جانب پنجاب پولیس کے اہلکاروں کیخلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں، تو دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماوں کیخلاف بھی ایکشن شروع کر دیا گیا ہے .
صوبائی حکومت کی کاروائیوں کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو اپنی گرفتاریوں کا ڈر ہے، اسی باعث ن لیگ کے متعدد رہنما لاہور چھوڑ گئے ہیں . تایا گیا ہے کہ اس وقت ن لیگ کے متعدد اہم رہنما اسلام آباد میں موجود ہیں . اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی جانب سے بھی پنجاب حکومت پر الزامات عائد کیے گئے ہیں . عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پنجاب میں کسی اپوزیشن کیخلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں رکھا گیا ہے،رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، جبکہ ہماری قیادت نے سختیاں برداشت کی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں