پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی فی لیٹر 4 روپے سستا کردیا گیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 318 روپے مقرر کردی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے 353 روپے مقرر کردی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 25 نومبر کیلئے ہوگا۔
مزید برآں عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور امریکی خام تیل کی قیمت گر کر اسی ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سطح پر طلب میں سست روی، تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے رسد کی بحالی اور سفارتی محاذ پر کشیدگی میں کمی کی امیدوں کے باعث سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہوئے ہیں۔
قیمتوں میں اس بڑی گراوٹ کو تیل درآمد کرنے والے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جس سے عالمی سطح پر مہنگائی کے دبا میں کمی آنے کا امکان ہے۔
