لاہور میں جشن آزادی پر ون ویلنگ کرتے 3 نوجوان جان کی بازی ہار گئے

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں گزشتہ روز جشن آزادی پر ون ویلنگ کرتے 3 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ نشتر کالونی میں 18 سالہ ارسلان، مسلم ٹاؤن میں 20 سالہ عادل اور کوٹ عبدالمالک کے قریب 30 سالہ عمران تیز رفتاری کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق بھونڈے طریقے سے جشن آزادی منانے والے 3 نوجوان مارے گئے ہیں۔ لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے علاقے میں ون ویلنگ کرتے ہوئے 18 سالہ ارسلان جاں بحق ہو گیا۔

لواجقین رات بھر ارسلان کے گھر واپس آنے کا انتظار کرتے رہے، صبع 4 بجے نشتر پولیس نے مرنے کی اطلاع دی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔

مسلم ٹاؤن کے علاقے میں دوستوں کے ساتھ ویلنگ کرتے ہوئے 20 سالہ عادل جاں بحق ہو گیا۔ عادل چائنیز قونصلیٹ کے باہر لگے بیرئر میں جا لگا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق وہ چارسدہ کا رہائشی ہے، پولیس لواحقین کی تلاش کر رہی ہے۔

کوٹ عبدالمالک فیکٹری ایریا کے قریب 30 سالہ عمران عرف کاکا تیز رفتاری کے باعث جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد دو نوجوانوں لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ عادل کی لاش مردہ خانے میں موجود ہے۔

Recent Posts

مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین کو مل کر کام کرنا ہوگا،احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

1 hour ago

بجٹ کے بعدمہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجٹ کے بعد ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں…

1 hour ago

سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

2 hours ago

عامر خان کے بیٹے جنید کی فلم کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نے جمعہ کو فلم ’مہاراج‘ کے نیٹ فلکس…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر…

2 hours ago

وزیراعظم کی نیت صاف ہے، امید ہے وعدے پورے کریں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا،…

2 hours ago