طالبان ہر طرف سے کابل میں داخل ہونا شروع ہو گئے ، افغان وزارت داخلہ

کابل (قدرت روزنامہ) افغانستان میں جاری دو ماہ کی جنگ کے بعد طالبان کی دارالحکومت کا بل میں داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔ گلوبل ڈیفنس انسائیٹ اور افغان وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق طالبان ہر طرف سے کابل میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں ، جس کی تصدیق افغان وزارت داخلہ نے بھی کردی ۔ ترجمان طالبان کا کہناہے کہ امارات اسلامیہ اس بات کا اعیادہ کرتی ہے کہ کسی کو نقصان نہیں پہنچایا جائیگا۔ ہم کسی بھی قسم کا انتقام نہیں لیں گے ۔شہر میں خون خرابے سے بچنے کے لیے دوسری جانب مذاکرات جاری ہیں ۔
امریکی سفارت خانے نے پچاس فیصد عملہ کم کردیا ، افغانستان میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے ، طالبان ترجمان نے کہا ہے کہ وہ کسی تشدد کے زور پر شہر میں داخل نہیں ہوں گے ، سرکاری عمارات خالی کروا لی گئی ہیں ، یورپی یونین کا عملہ خفیہ مقامات پر منتقل ۔
افغان ترجمان کا کہناہے کہ ہم نے سیز فائر کا اعلان نہیں کیا ، لیکن ہم تنہا ، نہتے شہریوں پر گولی نہیں چلائیں گے ، انہوں نے کاروباری افرادسے کہا ہے کہ وہ آرام سےبیٹھیں انہیں کچھ نہیں کہا جائیگا ،
کابل میں کئی علاقوں میں دکانیں بند ہونا شروع ہوگئیں ۔ ان کا کہناتھا کہ ہم انتقام نہیں لے رہے ، سویلیں اور فوجی حکام محفوظ رہیں گے ۔ افغان وزارت داخلہ بھی کہنا ہے کہ طالبان ہر سمت سے کابل پر دھاوا بول رہے ہیں اور اب وہ کابل میں داخل ہورہے ہیں ۔ اس صورتحال میں افغان صدر اشرف غنی کے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔