ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں بچوں کو گاڑی میں تنہا نہ چھوڑیں ورنہ بھاری جرمانہ ہوگا کیوں کہ بچوں کو گاڑیوں میں تنہا چھوڑنے والے پر کم از کم 5 ہزار درہم جرمانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی پولیس کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص بچوں کو گاڑیوں میں بغیر کسی توجہ کے چھوڑکر جائیے گا تو اس پر 1336 ڈالرز جرمانہ کیا جائے گا کیوں کہ خاص طور پر گرمیوں میں بچوں کو اکیلے گاڑیوں میں چھوڑنا خطرناک ہوتا ہے جب ملک بھر میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جاتا ہے۔
ابوظہبی پولیس میں ٹریفک اور پیٹرولز ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کیپٹن محمد حماد العیسائی نے الامارات ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کو گاڑی میں بلاوجہ چھوڑنا قانون کے تحت قابل سزا جرم ہے اور ودیمہ کا قانون خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت ہے، اس قانون کے تحت ایسے شخص پر کم از کم 5 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوتا ہے جو بچے کو گاڑی میں بغیر دیکھ بھال کے چھوڑ دیتا ہے اور اس کے ساتھ اسے قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امارات میں متعدد ایسے واقعات کی اطلاع ملی ہے جہاں ایک بچے کو گاڑی میں بغیر کسی نگرانی کے چھوڑ دیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی، اسی طرح کے واقعے میں ایک باپ فون کال میں مصروف ہونے کی وجہ سے اپنے بچے کو کار میں بھول گیا اور جب اس شخص کو معلوم ہوا کہ اس کا شیر خوار بچہ بغیر اے سی کے کار میں بند ہے تو وہ گاڑی کی طرف دوڑا لیکب اس وقت تک وہ بچہ مر چکا تھا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہری اس واقعے کو ایک انتباہ کے طور پر لیں گے اور آئندہ جب بھی باہر نکلیں تو لاک کرنے سے پہلے اپنی گاڑی کو ضرور چیک کریں گے کیوں کہ کسی بھی کار سوار یا فیملی کے سرپرست کو گاڑی سے دور جانے کی صورت میں کسی بچے کو وہاں بغیر نگرانی کے نہیں چھوڑنا بصورت دیگر بھاری جرمانے اور سزا کے لیے تیار رہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…