کویت میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز پر نیا قانون لاگو کرنے کا فیصلہ

کویت سٹی (قدرت روزنامہ) خلیجی ملک کویت میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز پر نیا قانون لاگو کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، یکم اکتوبر 2022ء سے شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر لائسنس معطل کر دیا جائے گا‘ قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق خلیجی ملک میں عائد کی جانے والی نئی شرائط میں موٹر سائیکل یا گاڑی کے ڈرائیور کے پاس وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے، کویت میونسپلٹی کے ساتھ مل کر اس کمپنی کا اسٹیکر بھی لگانا ہوگا جس سے ڈیلیوری گاڑی کا تعلق ہے، گاڑی کے ڈرائیور کا اقامہ، یونیفارم اور گاڑی ہو یا موٹرسائیکل کی وابستگی اسی کمپنی سے ہونی چاہیے جس کے لیے وہ کام کرتا ہے۔
وزارت نے متعلقہ کمپنیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ ہدایات اور ضابطے کے قوانین کی پابندی کریں اور جو بھی ان شرائط کی خلاف ورزی کرے گا اس کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ کویت کی وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے ٹریفک اور آپریشنز امور میجر جنرل جمال الصیغ نے وزارت تجارت، کویت میونسپلٹی اور پبلک اتھارٹی برائے فوڈ اینڈ نیوٹریشن کے متعدد اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی جس کا مقصد یکم اکتوبر 2022 سے ہوم فوڈ ڈیلیوری سروس کمپنیوں کے لیے ایک میکانزم کی تیاری کے لیے مشاورت کرنا تھا۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کے شعبہ تعلقات عامہ اور سیکیورٹی میڈیا نے بتایا کہ میجر جنرل الصیغ کی متعلقہ حکام کے ساتھ ملاقات نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ طلال خالد الاحمد الصباح کی ہدایت پر ہوئی۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

5 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

5 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

5 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

5 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

5 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

5 hours ago