اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ افغان پاکستان بارڈر پُرامن ہے . ہماری طرف سے طور خم بارڈر بہت عرصے سے بند ہے . بارڈر کے تمام معاملات ٹھیک ہیں ، دوسرے بارڈرز پر لوگوں کی آمدورفت جاری ہے . انہوں نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پالیسی بیان وزارت خارجہ نے دینا ہے . چمن بارڈر پر جمعہ سے حالات معمول پر آچکے ہیں . وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اس خطے میں اہم جگہ پر موجود ہے . پاکستان کو کوئی بھی ملک اس کی خصوصی اہمیت کی وجہ سے نظرانداز نہیں کرسکتا . پاکستان کی اہمیت سے کوئی بھی آنکھیں نہیں چرا سکتا . دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتکاروں ، اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پاکستانی سفارت کار کڑے وقت میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت کار اور افسران کابل میں پھنسے لوگوں کی امید ہیں . اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت کرے اور حفظ وامان میں رکھے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بارڈر کے تمام معاملات ٹھیک ہیں . پاکستان کے ادارے اور فورسز ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں .
متعلقہ خبریں