پاکستان

ایف بی آر پر ہیکرز کا حملہ ؛ مائیکروسافٹ کے اہم سافٹ ویئر کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) پر ہیکرز نے حملہ کردیا ، مائیکروسافٹ کے اہم سافٹ ویئر کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے ، تمام سرکاری ویب سائٹس بند ہوگئیں ، ویب سائٹس اور ڈیٹا سینٹر کی بندش سے ملکی شپمنٹس شدید متاثر ہوگئیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ہیکرز گزشتہ چند روز سے ڈیٹا رومز میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے اس دوران سیریس سائبر اٹیک کی وارننگ بھی جاری کی گئی تاہم ایف بی آر نے وارننگ کو نظر انداز کیا اور آخر کار ہیکرز اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے ، ہیکرز کی جانب سے ایف بی آر پر کیے گئے سائبر حملے کے نتیجے میں ایف بی سے چلائی جانے والے تمام سرکاری ویب سائٹس بند ہوگئی ہیں ، ایف بی آر کی ویب سائٹس اور ڈیٹا سینٹر بند ہونے سے ملک کی شپمنٹس بھی متاثر ہوئی ہیں جب کہ سائبر حملے کے نتیجے میں کسٹمز پر بھی دباؤ آگیا ، جس سے بارڈر سٹیشنز پر تازہ سبزیوں کی کنسائنمنٹس پھنس کر رہ گئی ہیں اس کے علاوہ صارفین ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے مستفید ہونے سے بھی محروم ہوگئے۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ میں ایک اعلیٰ افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یوم آزادی کے موقع پر سائبر دہشت گردی ہوئی ، جس میں ہیکرز نے ایف بی آر کے ڈیٹا سینٹر پر حملہ کیا اور مائیکروسافٹ کے ہائپر وی سافٹ ویئر کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے ، اس دوران ہیکرز نے ڈیٹا سینٹر کی ورچوئل انوائرمنٹ اور ہائپر وی سافٹ ویئر کو نقصان پہنچایا پاکستان نے سسٹم کی بحالی کیلئے ادارہ مائیکروسافٹ سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی بحران جیسی یہ صورتحال ہفتہ کی شب 2 کت قریب پیش آئی ، تاہم ابھی تک ہیکرز کی شناخت نہیں ہو سکی جب کہ ایف بی آر نے اس حوالے سے کوئی سرکاری موقف بھی جاری نہیں کیا لیکن ایف بی آر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے حکام کہتے ہیں کہ ہم نئی ورچوئل انوائرمنٹ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس میں 2 دن لگ سکتے ہیں ، ہم ویب سائٹس اور ضروری ڈیٹا سینٹر کی کل تک بحالی کیلئے کوشاں ہیں تاہم ڈیٹا کی منتقلی میں جلد بازی نہیں چاہتے تاکہ مزید نقصان نہ ہو۔

متعلقہ خبریں