جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان(قدرت روزنامہ) جنوبی وزیرستانمیں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے نارگوسا کے علاقے میں سیکیورٹی فوروز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا .

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد عثمان علی اور وحید مارے گئے . مارے جانے والے دہشتگرد تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ کے سرگرم رکن تھے . دوران آپریشن ایک دہشت گرد زخمی ہوا اور پکڑا گیا . یہ دہشت گرد بارودی سرنگیں بنانے کے ماہر، دہشتگردوں کے ٹرینر اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے . . .

متعلقہ خبریں