شان مسعود کا اگلے کائونٹی سیزن کیلئے یارکشائر سے معاہدہ

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود اگلے سیزن کیلیے یارکشائر سے معاہدہ کرلیا جب کہ ڈربی شائر اپنے اس سال کے بہترین پرفارمر کو اپنے پاس نہ روک سکے۔ شان مسعود نے 2023ء کے کائونٹی سیزن کیلیے یارکشائر کے ساتھ بطور اوورسیز پلیئر معاہدہ کرلیا، اس کیلیے انھوں نے اپنے موجود کلب ڈربی شائر کی ملٹی پل کنٹریکٹ آفر بھی رد کردی۔
جون میں شان کو اس سیزن میں 1000 فرسٹ کلاس رنز مکمل کرنے والے پہلے پلیئر کا اعزاز حاصل کیا تھا، اسی فارم کی بدولت ان کی ٹیسٹ سکواڈ میں بھی واپسی ہوئی تھی، اس دوران یارکشائر کی مینجمنٹ میں شامل ڈیرن گف اور اوٹس گبسن نے شان سے رابطہ کرکے انھیں اپنے کلب میں شامل ہونے کی پیشکش کی، وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ شان مسعود نہ صرف ایک عمدہ پرفارمر ہیں بلکہ ان میں بہترین قائدانہ صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔
یارکشائر کی جانب سے شان مسعود کے حوالے سے باصابطہ اعلان جلد متوقع ہے تاہم ڈربی شائر نے گذشتہ روز پاکستانی بیٹر کے حریف کائونٹی کلب میں جانے کی تصدیق کردی ہے۔ اس کلب کے ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ شان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میں جانتا تھا کہ وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی قابلیت رکھتے ہیں، ہم ان کے ساتھ معاہدے کی تجدید کے خواہاں تھے، نیا کنٹریکٹ ان کی پرفارمنس اور کلب کیلیے اہمیت کا عکاس تھا مگر بدقسمتی سے ہم ان کے پاس موجود پیشکش تک نہیں پہنچ پائے، دوسری کاؤنٹی نے ان کی خدمات حاصل کرلیں، ہم ان جیسے پلیئر کی خدمات سے محروم ہونے پر مایوس ضرور ہیں مگر میں یہاں پر سب ان کے بہتر مستقبل کیلیے دعاگو ہیں۔

Recent Posts

چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے اور آئی…

6 mins ago

شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال…

16 mins ago

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

23 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

38 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

56 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

1 hour ago