ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے . ذرائع کے مطابق آف سپنر ساجد خان کا سمر سیٹ کاؤنٹی سے معاہدہ ہوا ہے .

ساجد خان کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے 29 اگست کو انگلینڈ جائیں گے، ان کا 4 میچز کے لیے معاہدہ ہوا ہے .
واضح رہے کہ آف سپنر ساجد خان پاکستان کی طرف سے 7 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 22 وکٹیں حاصل کی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں