انیل کپور کی بیٹی ریحا کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈکے معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی اور سونم کپور کی بہن پروڈیوسر ریحا کپور اپنے دیرینہ دوست کرن بولانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی انیل کپور کے جوہو والے بنگلے میں ہوئی جس میں گھر کے افراد کے علاوہ دولہا اور دلہن کے دوستوں نے شرکت کی۔ صحافیوں کی جانب سے لی گئیں ریحا کپور کی رخصتی کے وقت کے مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

سونم کپور نے اپنی بہن کی شادی پر ہلکا سبز اور سنہرا لباس زیب تن کیا۔ اس لباس میں سونم بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔ سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا بھی شادی میں موجود تھے۔شادی کی تقریب انجام پانے کے بعد انیل کپور نے اپنے گھر کے باہر موجود میڈیا شخصیات میں مٹھائی تقسیم کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحاکپور اور کرن بولانی گزشتہ 13 برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ ریحاکپور پروڈیوسر اور کرن بولانی فلمساز ہیں اور وہ فلم ”عائشہ“ اور ”ویک اپ سڈ“ میں بطور معاون کام کرچکے ہیں۔

Recent Posts

سیلاب زدہ بلوچستان میں کم عمردلہنیں اور معاشی مشکلات کی ادائیگی

عاصم احمد خان سندھ اور بلوچستان کی سرحدوں کے درمیان واقع اوستہ محمد کے ہلچل…

5 mins ago

ماضی میں کونسی اہم شخصیات فضائی حادثے میں جاں بحق ہوئی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)19مئی کو حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر…

10 mins ago

پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب…

19 mins ago

جناح ہاوس حملہ کیس: پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت قبل ازوقت ہونے پر خارج

لاہور (قدرت روزنامہ ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں رہنما…

22 mins ago

مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند

تربیلا غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی مشاورتی فرم…

32 mins ago

پاکستانی ٹیم میں سب اچھی چیز کیا ہے ؟ بھارتی کپتان روہت شرما نے بڑا بیان جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ وہ…

38 mins ago