انیل کپور کی بیٹی ریحا کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈکے معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی اور سونم کپور کی بہن پروڈیوسر ریحا کپور اپنے دیرینہ دوست کرن بولانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں . بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی انیل کپور کے جوہو والے بنگلے میں ہوئی جس میں گھر کے افراد کے علاوہ دولہا اور دلہن کے دوستوں نے شرکت کی .

صحافیوں کی جانب سے لی گئیں ریحا کپور کی رخصتی کے وقت کے مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں . سونم کپور نے اپنی بہن کی شادی پر ہلکا سبز اور سنہرا لباس زیب تن کیا . اس لباس میں سونم بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں . سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا بھی شادی میں موجود تھے . شادی کی تقریب انجام پانے کے بعد انیل کپور نے اپنے گھر کے باہر موجود میڈیا شخصیات میں مٹھائی تقسیم کی . بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحاکپور اور کرن بولانی گزشتہ 13 برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں . ریحاکپور پروڈیوسر اور کرن بولانی فلمساز ہیں اور وہ فلم ”عائشہ“ اور ”ویک اپ سڈ“ میں بطور معاون کام کرچکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں