فارن فنڈنگ پاکستان کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، فضل الرحمان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ پاکستان کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، عمران خان فارن فنڈنگ اسکینڈل کا مرکزی ملزم ہے جس پر فارن فنڈنگ کیس 6 برس سے زیر التوا ہے۔
پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت فارن فنڈنگ معاملے پر بھر پور احتجاج کرےگی،عمران خان فارن فنڈنگ اسکینڈل کا مرکزی ملزم ہے، فارن فنڈنگ کیس 6 برس سے زیر التوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مریم نواز نے خصوصی دعوت پر شرکت کی، اجلا س میں کل اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے ہونے والے مظاہرے کی حکمت عملی پرغور ہوا۔
مولانا فضل الرحمان مزید نے کہا کہ 5 فروری کو کشمریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا، لیاقت باغ جلسے میں شرکت کے لیے کشمریوں کی جماعت کو دعوت دی گئی ہے، پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی لیاقت باغ جلسے میں شرکت کریں گی۔