اشنا شاہ شادی کے لیے کیسے شخص کو ترجیح دیں گیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اشنا شاہ نے بتا دی اکہ وہ کس طرح کے شادی کے لیے شخص کو ترجیح دیں گیں . تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ نے بتایا کہ وہ شادی کے لیے کسی ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو کھانا بنا سکے کیونکہ انہیں کھانا بنانا نہیں آتا اور اس شخص کو جانوروں سے بھی محبت ہو .

یادرہے کہ اشنا شاہ نے ایک ویب انٹرویو میں بتایا کہ جہاں تک دکھنے کی بات ہے تو میرے لیے مسکراہٹ سب سے زیادہ اہم ہے . علاوہ ازیں اُشنا نے بتایا کہ اگر شخصیت کے حوالے سے بات کی جائے تو اس شخص میں ڈریسنگ سینس اور خوشبو آنا بہت ضروری ہے . اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرے لیے جو چیز سب سے زیادہ اہم ہے وہ ایمانداری ہے جو اب شاذ و نادر ہی پائی جاتی ہے . واضح رہے کہ اداکارہ اُشنا نے کہا کہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں جو بہت زیادہ باتیں کرتے ہوں اور مزاحیہ ہوں، مزاحیہ ہونا میرے لیے خاص اہم ہے، مجھے ایسے لوگوں سے محبت ہے جو مجھے ہنساتے ہیں . .

متعلقہ خبریں