بگ باس سیزن16، روہت شیٹی نے سلمان خان کی جگہ لے لی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی معروف ریئیلٹی شو بگ باس کے سیزن16 کی میزبانی کے لیے معروف اداکار سلمان کی جگہ ہدایت کار و میزبان روہت شیٹی کو پیشکش کی جا رہی ہے۔بگ باس سے متعلق متعدد خبریں زیرِ گردش ہیں جن میں میزبانی سلمان خان کے ہاتھوں سے نکل کر روہت شیٹی کے پاس جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روہت شیٹی بگ باس کے آئندہ سیزن کی میزبانی کریں گے، یہ فیصلہ بگ باس کی انتظامیہ نے سلمان خان کی جانب سے سیزن 16 کے لیے 1 ارب روپے بطور فیس مانگنے کے بعد کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ بھاری بھرکم فیس مانگنے پر انتظامیہ نے شو کی میزبانی کے لیے روہت شیٹی سے رابطہ کیا ہے۔دوسری جانب اب ان رپورٹس کی تردید سامنے آئی ہے جن میں بگ باس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک بگ باس 16 کے لیے روہت شیٹی سے رابطہ نہیں کیا گیا، سلمان خان کی جگہ روہت شیٹی کو لینے کی خبریں بالکل غلط ہیں۔
شو کو نشر کرنے والے نجی چینل نے بھی روہت شیٹی سے رابطے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے اِنہیں افواہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ساز روہت شیٹی بھی میزبانی کے شعبے میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں، وہ آج کل ریئیلٹی شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 12 کی میزبانی کر رہے ہیں۔