پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہو گیا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کا معاشی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سیاسی دیوالیہ ہو گیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکا ہے جو پہلے ہی خالی تھی، چور نعرے سے خوفزدہ وزراء باہر نہیں نکل رہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک طرف سیلاب اور دوسری طرف حکمران کا عذاب ہے، سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہو گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے، تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی کا وقت گزر گیا، اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

3 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

3 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

4 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

4 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

4 hours ago