بسمہ معروف کو قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ویمن ایشیاء ٹی ٹوئنٹی کپ میں ٹیم کی قیادت کے لیے آل راؤنڈر ندا ڈار مضبوط امیدوار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کے بغیر اسکواڈ کے لیے ٹرائلز میچز کروائیں جائیں گے۔
واضح رہے کہ ویمن ایشیاء کپ 2022 بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم 28 ستمبر کو روانہ ہو گی۔ایشیاء کپ یکم اکتوبر سے 16 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، جس میں بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔