خاتون جج کو دھمکی دینے کیخلاف عدالت کا نوٹس خوش آئند ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ خاتون سیشن جج کو دھمکی دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوٹس خوش آئند ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ ججز اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کی روش قابل تشویش ہے، ان دھمکیوں کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو یہ رواج بن جائے گا۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ انصاف اور قانون نافذ کرنے والوں کو ہر کوئی ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، شہید بی بی نے ساری زندگی عدالتوں کا سامنا کیا لیکن ججز کو دھمکیاں نہیں دیں۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں آصف زرداری کا مہینوں ریمانڈ دیا جاتا تھا، ہم نے کبھی کسی جج کو دھمکی نہیں دی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف 2 دن کے ریمانڈ پر جج کو دھمکی دے رہی ہے، عمران خان ساری عمر عدالتوں اور اداروں کے لاڈلے رہے، وہ اب خود کو قانون اور عدالتوں سے بالا سمجھتے ہیں۔
پی پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ غلطی تسلیم کرنے کے بجائے پی ٹی آئی رہنما ملک بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ملک جام کرنے کے منصوبے بھی بنا رہے ہیں اور گرفتاری کے ڈر سے چھپ رہے ہیں۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

1 hour ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

2 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

3 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

3 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

4 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

4 hours ago