پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والے سوشل میڈیا سرغنہ کا سراغ لگالیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے ایکٹوسٹ اور انکے سرغنہ کا سراغ لگالیا گیا . ایکسپریس نیوز کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر کی انکوائری رپورٹ میں بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ فوج کے خلاف مہم چلانے والوں 178 اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے .


رپورٹ میں کہا گیا ہے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا مہم میں کل 580 اکاؤنٹس کے ذریعے 2 ہزار 350 پوسٹس کی گئی، جس میں 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شامل تھے .


رپورٹ کے مطابق شہداء اور پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں پر پیکا اور تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمے درج کیے جائیں گے جبکہ ملوث افراد سے تفتیش کے بعد ان کے ہینڈلرز اور ماسٹر مائینڈز تک پہنچا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں