فضا علی نے شوہر سے طلاق کیوں لی؟ اداکارہ نے اہم انکشافات کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ماڈل اور اداکارہ فضا علی نے اپنی طلاق کی وجہ سےمتعلق انکشاف کیا ہے،طلاق کے معاملے پر کوئی جھگڑا نہیں ہوا . تفصیلات کے مطابق اداکارہ حال ہی میں ایک نجی شو میں شریک ہوئیں جہاں دوران شو میزبان کے سوال پر اداکارہ نے پہلی مرتبہ اپنی طلاق سے متعلق گفتگو کی،فضا علی کا کہنا تھا کہ فواد فاروق سے شادی سے قبل میں کراچی میں رہائش پذیر تھی، لاہور فواد کے ساتھ آئی تھی کیونکہ وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں .

ماڈل فضا علی کا کہنا تھا کہ سابقہ شوہر فواد سے میرا کبھی کوئی جھگڑا نہیں ہوا، نہ ہی انھوں نے کبھی مجھے گالی دی اور نہ ہی مجھ پر ہاتھ اٹھایا لیکن وہ ایک سماجی شخصیت ہیں ،انھیں پارٹیوں میں شرکت کا شوق تھا لیکن جس فیملی سے میں تعلق رکھتی ہوں وہاں یہ سب پسند نہیں کیا جاتا، فواد کی خواہش تھی کہ میں انھیں وقت نہ دوں چاہے لیکن سوشل رہوں . فضا کا کہنا تھا فواد کو سوشلائزنگ کا بہت شوق تھا اور ان کی خواہش تھی کہ میں بھی ان کی طرح سوشل ہو جاؤں اور حلقہ احباب میں میری (فضا) کی باتیں ہوتی رہیں،فواد کا ماننا تھا کہ میں جو کام کرتی ہوں وہ وہ سب کچھ کچرا ہے، میں دو ٹکے کا کام کرتی ہوں ان کے لیے میرا سوشل ہونا اہم تھا . اداکارہ کے مطابق ہماری زندگی میں کچھ ایسے ذاتی مسائل بھی سامنے آئے جس کے بعد میرے گھر والوں نے فیصلہ کیا کہ فضا فواد کے ساتھ نہیں رہے گی، اس پر کوئی جھگڑا نہیں ہوا اور کوئی ماحول خراب نہیں ہوا . فضا علی کا کہنا تھا کہ بیٹی کی خاطر ہم آج بھی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، میں فواد کے گھر جاتی ہوں لیکن اگر کوئی مسئلہ ہو جائے تو باہر بلا کر ہی بات کر لیتی ہوں اور ساس سسر کو آج بھی امی ابو ہی کہتی ہوں . واضح رہے کہ فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے . . .

متعلقہ خبریں