سعودی عرب کا غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیلئے بڑا فیصلہ

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مملکت میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کے بچوں کو سکولوں میں داخلے کی اجازت دے دی۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے منگل کو اعلان کیا کہ غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے بچے نئے تعلیمی سال کے دوران سکولوں میں داخلہ لے سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے اسکولوں کو چاہیے کہ وہ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم بچوں کے والدین کو داخلہ فارم فراہم کریں اور انہیں ہدایت کریں کہ ضروری طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے وہ ان خطوں کے امارات کے دفاتر سے رابطہ کریں جہاں وہ مقیم ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ منظوری ملنے کے بعد باضابطہ طور پر بھرے ہوئے داخلہ فارم متعلقہ اسکول حکام کو داخلے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے جمع کرائے جائیں گے، وزارت نے مملکت بھر میں تعلیم کے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر تعلیمی ضلع میں داخلہ لینے والے طلباء کی تعداد کے بارے میں ماہانہ شماریاتی رپورٹ کے ساتھ تشخیص اور داخلہ کی جنرل ایڈمنسٹریشن کو فراہم کریں۔
بتایا گیا ہے کہ جن کے پاس پبلک ایجوکیشن سے متعلق مناسب دستاویزات نہیں ہیں اور جو لوگ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ان کے لیے انرولمنٹ فارم میں جو شرائط و ضوابط درج ہیں ان میں پاسپورٹ، رہائشی اجازت نامہ کے تحت طالب علم اور اس کے والد اور والدہ کا ڈیٹا، اقامہ، وزٹ ویزہ، ان کی مستقل رہائش کا پتہ اور رابطہ نمبر شامل ہے۔ اس کے علاوہ خاندان کا سرپرست جس کے پاس ضروری شناختی دستاویزات جاری کرنے کے لیے مناسب دستاویزات نہیں ہیں اسے یہ حلف نامہ بھی جمع کرانا چاہیے کہ وہ تعلیمی سال کے دوران ہی اپنی رہائش کی حیثیت کو درست کر لے گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

11 mins ago

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا…

14 mins ago

عثمان قادر کے استعفے پر ان کی اہلیہ کا دکھ بھرا پیغام سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپن باولر عثمان قادر کی ریٹائرمنٹ پر اہلیہ صوبیہ عثمان نے سوشل…

16 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی…

34 mins ago

کسی نے اسلام آباد میں احتجاج کیاتو ہم نے اس کے لیے پورا بندوبست کیا ہوا ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر کل…

55 mins ago

یونس خان نے کپتانی کے لیے 2 کھلاڑیوں کا نام تجویز کر دیا

ایڈ یلیڈ(قدرت روزنامہ)سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کلچر میں بڑے…

1 hour ago