پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ، فیول ایڈجسٹمنٹ کوچھوڑیں ، اب عوام کو محض کتنا بل جمع کروانا ہوگا ؟ عدالت کے احکامات آگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دیدیا ، فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس منہا کر کے باقی بل جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے وفاقی حکومت ، ایف بی آر ، لیسکو سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے ، عدالت نے 14 ستمبر کو تمام درخواستیں یکجا کرکے مقرر کرنے کا حکم دیاہے ،

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف تھا کہ وفاقی حکومت نے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی جس سے بل کے نرخوں میں اضافہ ہوااور لوگوں کو بہت زیادہ بل آ رہے ہیں، بجلی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا ، اسے غیر قانونی قرار دیا جائے ۔