ڈسکہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات: فردوس عاشق اور عثمان ڈار 30 اگست کو طلب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات پر فردوس عاشق،عثمان ڈارسمیت 6 افراد کو 30 اگست کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےفردوس عاشق،عثمان ڈارسمیت 6افراد کو 30اگست کو طلب کرلیا ، ان افراد کو ڈسکہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کےالزامات پر طلب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گواہوں،ملزمان کے بیانات سے انکشاف ہواکہ آپ بھی ملوث پائے گئے ہیں۔نوٹس میں کہنا تھا کہ انکوائری سے معلوم ہواآپ17فروری کوڈی پی اوآفس میٹنگ میں موجودتھے، میٹنگ میں پریزائیڈنگ افسران کو لاکر3 لاکھ روپے آپ کی ایما پر ہر ایک کو دیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا ہے کہ ضلعی افسران ودیگرکی موجودگی میں الیکشن نتائج تبدیل کرنےکی سازش تیار ہوئی، آپ کو انہی ثبوتوں پر 30اگست صبح 10بجے طلب کیاجاتا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عارف سونی، آصف سونی، اقبال سونی اورعمرڈار کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے۔یاد رہے ڈسکہ ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی 4 سیاسی شخصیات کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی انتخاب پر اہم شخصیات کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔