وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

دوحہ(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف قطر کے دیوان امیری پہنچے تو قطر کے امیر نے شہبازشریف کا استقبال کیا۔

جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور قطرکے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے وفود کی سطح پربات ہوگی۔

وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تاریخی معاہدوں کا امکان ہے۔

وزیراعظم دوحہ میں 974 اسٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے ، جہاں ان کو اسٹیڈیم کےمختلف سیکشنز اورسہولیات پربریفنگ دی جائے گی۔

خیال رہے وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے تھے۔

دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف احمد السلیطی نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا تھا

Recent Posts

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

9 mins ago

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا…

12 mins ago

عثمان قادر کے استعفے پر ان کی اہلیہ کا دکھ بھرا پیغام سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپن باولر عثمان قادر کی ریٹائرمنٹ پر اہلیہ صوبیہ عثمان نے سوشل…

14 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی…

32 mins ago

کسی نے اسلام آباد میں احتجاج کیاتو ہم نے اس کے لیے پورا بندوبست کیا ہوا ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر کل…

53 mins ago

یونس خان نے کپتانی کے لیے 2 کھلاڑیوں کا نام تجویز کر دیا

ایڈ یلیڈ(قدرت روزنامہ)سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کلچر میں بڑے…

1 hour ago