صبور علی کا نیا ہئیر کٹ مداحوں کو بھا گیا؛ ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کا نیا ہئیر کٹ مداحوں کو بھا گیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہیں راشد سیلون میں ایک پیشہ ور ہیئر ڈریسر سے نیا ہئیر کٹ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)


صبور علی اپنے اس نئے ہئیر کٹ سے کافی خوش نظر آ رہی ہیں اور ویڈیو میں انہیں پوز دیتے ہوئے بھی دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ زندگی چھوٹی ہے، ہر بال کو شاندار بنائیں۔
صبور علی کے نئے ہئیر کٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔اس سے قبل اداکارہ کے فوٹو شوٹ سے چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں صبور علی خوبصورت عروسی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں،اور ساتھ ہی انہوں نے جس روایتی جیولری کا انتخاب کیا تھا وہ انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی تھی۔
گزشتہ دنوں اداکارہ کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وائرل تصاویر میں اداکارہ صبور علی نے سفید رنگ کی غیر مناسب شرٹ اور جینز پہنی ہوئی تھی اور ساتھ ہی سیاہ رنگ کا چشمہ لگایا ہوا تھا۔


تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا اور اداکارہ کے لباس کے چناؤ پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا،صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ مناسب اور خوبصورت لباس زیب تن کریں۔واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کیا جاتا ہے۔