پاکستان اور سری لنکا ویمن ٹیم کی موج مستیاں

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن ویمن ٹیم اور پاکستان ویمن ٹیم نے خوب موج مستیاں کیں۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں کراچی میں شاپنگ کے لیے نکلیں اور خوب انجوائے کیا۔


اس موقع پر پاکستانی ویمنز کرکٹر کا کہنا تھا کہ شاپنگ کرنا بہت اچھا لگتا ہے لیکن کوویڈ نے ساری چیزیں متاثر کردی تھیں۔
کرکٹرز نے کہا کہ کووڈ کے بعد پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کو شاپنگ پر لے جایا گیا ہے، سری لنکن کرکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی شاپنگ کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔سخت سیکورٹی میں دونوں ٹیموں کو شاپنگ پر لے جایا گیا۔


واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیا ن ون ڈے سیریز کا آغاز 1 جون سے ہوگا،دوسرا میچ 3، جبکہ تیسرا ون ڈے 5 جون کو کھیلا جائے گا۔