معروف بھارتی کامیڈین نے بھی ‘کپل شرما شو’ چھوڑ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی کامیڈین و اداکار کرشنا ابھیشیک نے کپل شرما شو چھوڑ دیا ہے۔حال ہی میں بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشیک سے میڈیا ٹاک کے دوران کامیڈی شو سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب میں کپل شرما شو نہیں کروں گا کیونکہ پروگرام کے پروڈیوسرز کے ساتھ معاہدے کے مسائل ہیں۔
22 2 300x170
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی سنگھ نے بھی اعلان کیا تھا کہ اب وہ کپل شرما شو نہیں کریں گی کچھ مصروفیات کی وجہ سے لیکن کبھی کبھی شو کا حصہ ہوا کریں گی۔
کپل شرما کا نیا سیزن کچھ دنوں میں شروع ہونے والا ہے لیکن مداح خوش ہونے سے زیادہ دکھی ہیں کیوں انکے 2 پسندیدہ کامیڈین اب اس شو کا حصہ نہیں ہوں گے۔