معروف بھارتی کامیڈین نے بھی ‘کپل شرما شو’ چھوڑ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی کامیڈین و اداکار کرشنا ابھیشیک نے کپل شرما شو چھوڑ دیا ہے . حال ہی میں بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشیک سے میڈیا ٹاک کے دوران کامیڈی شو سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب میں کپل شرما شو نہیں کروں گا کیونکہ پروگرام کے پروڈیوسرز کے ساتھ معاہدے کے مسائل ہیں .



یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی سنگھ نے بھی اعلان کیا تھا کہ اب وہ کپل شرما شو نہیں کریں گی کچھ مصروفیات کی وجہ سے لیکن کبھی کبھی شو کا حصہ ہوا کریں گی .
کپل شرما کا نیا سیزن کچھ دنوں میں شروع ہونے والا ہے لیکن مداح خوش ہونے سے زیادہ دکھی ہیں کیوں انکے 2 پسندیدہ کامیڈین اب اس شو کا حصہ نہیں ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں