شادی سے قبل ہی رنبیر کے گھر شفٹ ہو گئی تھی؛ عالیہ بھٹ کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی سے قبل ہی اداکار رنبیر کپور کے گھر شفٹ ہو گئی تھیں۔اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اور رنبیر کا ایک ساتھ ہی نئے گھر میں منتقل ہونے کا فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جو منصوبے بنائے تھے وہ کورونا کے سبب مکمل نہیں ہو سکے تھے اور پھر ہم دونوں نے سوچا کہ کیوں نہ اپنے نئے گھر میں شفٹ ہو کر سوچا جائے کہ آگے کیا کرنا ہے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ اگر کوئی لڑکی ایسا کر سکتی ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔اداکارہ نے ’لیوِنگ اِن ریلیشن شپ‘ (شادی سے قبل ایک ساتھ ایک گھر میں رہنا) سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اس رشتے میں رہ سکتے ہیں اور رہنا چاہتے ہیں تو کیوں نہیں، یہ ایک زبردست چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل ایک ساتھ رہنے سے آپ ایک دوسرے کے عادی اور مانوس ہو جاتے ہیں، ایک ساتھ بہت ساری یادیں اکٹھی کر لیتے ہیں اور یہ بھی بوجھ باقی نہیں رہتا کہ شادی کرنی ہے اور آپ اپنی مرضی سے آگے بڑھتے ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 14 اپریل 2022ء کو ممبئی میں اپنے نئے گھر میں شادی کی تھی اور وہ دونوں جَلد ہی اپنی پہلی اولاد کو خوش آمدید بھی کہنے والے ہیں۔