عمران خان کا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس آج منعقد ہوا۔


اجلاس کےحوالے سے عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنے ایک پیغام می بتایا ہے کہ قانونی ٹیم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل اے ٹی سی میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست دائر کی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ ان تمام معاملات کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود جائینگے اور اس جعلی مقدمے کے خلاف اقدامات کریں گے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں نہ کوئی دھماکہ ہوا اور نہ کوئی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بلکہ پولیس نے پولیس کے حق میں دہشتگردی کی دفعات لگا کر پاکستان کے دہشگردی کے خلاف بیان پر پانی پھیر دیا ہے۔