حد ہوتی ہے نالائقی کی ، بغیر دستانوں کے پسٹل خود بھی پکڑا ملزم کو بھی پکڑایا ، پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینکر پرسن مطیع اللہ جان نے شہباز گل کے کمرے پر گزشتہ شب مارے گئے چھاپے کو نالائقی اور قابلِ مذمت قرار دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا “پولیس ریمانڈ ملزم کو اس کی رہائش گاہ میں لے جانا معمول ہے

مگر ملزم کی رہائش گاہ میں میڈیا کو ساتھ لے کر داخل ہونا،تحویل میں ملزم کا میڈیا پر انٹرویو ریکارڈ کروانا، شواہد کو بغیر دستانے ہاتھوں سے اکٹھا کرنا، پستول کو ملزم کے ہاتھ میں تھمانا، تفتیش یا صحافت نہیں قابلِ مذمت نالائقی ہے۔

” خیال رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران ان کے کمرے سے ایک لوڈڈ ریوالور سمیت دیگر اشیا برآمد کی گئی تھیں۔