سائرہ آج بھی میری فیملی کا حصّہ ہے: بہروز سبزواری

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ سائرہ آج بھی میری فیملی کا حصّہ ہے۔بہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک ویب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بیٹے شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی طلاق سے متعلق بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ سائرہ آج بھی میری بیٹی ہے، اس کی اور شہروز کی کیمسٹری نہیں مل سکی تو اس میں ہم کچھ نہیں کر سکتے، یہ سب اللّٰہ کے کام ہیں۔
اداکار نے کہا کہ اس معاملے پر ہمیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا اور وہ وقت دونوں فیملیز کے لیے بہت سخت تھا۔بہروز سبزواری نے کہا کہ یہ نجی معاملہ تھا لیکن سوشل میڈیا پر لوگ ہمیں اپنی شاید جاگیر سمجھتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔بہروز سبزواری نے اپنی سابقہ بہو، اداکارہ سائرہ یوسف کے بارے میں کہا کہ ہم نے کبھی اسے اپنی فیملی سے الگ نہیں سمجھا اور نہ ہی ایسا کبھی سمجھیں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں تو کئی بار سائرہ کو یہ بات کہہ چکا ہوں کہ اب زندگی میں آگے بڑھو، میں تمہارے پیچھے کھڑا ہوں۔بہروز سبزواری نے یہ بھی کہا ہے کہ سائرہ ہماری بچی ہے اور نورے تو ہماری جان ہے۔