کروڑوں پاکستانیوں اور بھارتیوں کے پسندیدہ مرد اداکار کا انوکھا روپ ،جانتے ہیں لڑکی کے میک اپ کے پیچھے چھپا چہرہ کس کا ہے ؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) کروڑوں پاکستانیوں اور بھارتیوں کے پسندیدہ مرد اداکار کا انوکھا روپ ،جانتے ہیں لڑکی کے میک اپ کے پیچھے چھپا چہرہ کس کا ہے ؟ ۔۔۔۔بالی وڈ کے ورسٹائل اداکاروں میں سے ایک نواز الدین صدیقی نے اپنی نئی فلم کے لیے خاتون کا روپ اپنا کر دیکھنے والوں ششدر کر دیا ہے۔ اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے دنیا کو قائل کرنے والے نواز الدین اپنے مداحوں کو انٹرٹین کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، اور اب بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

منگل کو معروف بھارتی فلم اسٹوڈیو’زی اسٹوڈیو’ نے نواز الدین صدیقی کی فلم کا موشن پوسٹر جاری کیا جو ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہا ہے۔ اس پوسٹر کو دیکھنے والے پہلی نظر میں شاید ہی پہچان سکیں کہ ٹائٹل پر کوئی خاتون نہیں بلکہ نواز الدین صدیقی خود ہیں۔

اداکار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ویسے تو انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد کردار ادا کیے ہیں لیکن ہڈی میں ایک منفرد انداز اپنایا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیا، اس سے بطور اداکار مجھے مزید تجربہ حاصل ہو گا۔ فلم ’ہڈی‘ ایک انتقامی ڈرامے پر مبنی کرائم اسٹوری ہے جسے آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Zee Studios (@zeestudiosofficial)