کراچی (قدرت روزنامہ) اندرون سندھ بارشوں سے سیلابی صورتحال پر ایم کیو ایم پاکستان نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ عوام کی مدد کے لئے احکامات جاری کریں . تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ بارشوں سے سیلابی صورتحال پر ایم کیو ایم پاکستان کی آرمی چیف سے مدد کی اپیل کردی .
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں جاری بارشوں سے تشویشناک صورتحال ہے، سول انتظامیہ بارشوں کے سبب سیلاب اور اسکی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں ناکام ہوچکی ہے . ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ لوگوں کے گھربار، کھیت کھلیان اور مال مویشی سیلاب کی نظر ہوچکے ہے اور لوگ کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں .
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ آرمی چیف سے اپیل ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ عوام کی مدد کے لئے احکامات جاری کریں . ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوان سیلاب سے تباہی کا شکار علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کریں .