اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری پر آمادہ ہوگیا اور کراچی اوراسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔اس حوالے سے ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری پر آمادہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ قطر نے کراچی اوراسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ قطرکی سرمایہ کار اتھارٹی کم سے کم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گی۔یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف قطر کے دیوان امیری پہنچے تو قطر کے امیر نے شہبازشریف کا استقبال کیا۔
جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی،…
نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…
لاہور(قدرت روزنامہ)سردیوں میں وزن بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے،جس کی وجہ موسمی عوامل ہیں۔ٹھنڈے…
لاہور(قدرت روزنامہ)جوسز وٹامنز، معدنیات، اور اینٹی آکسیڈنٹس حاصل کرنے کا ایک آسان ذریعہ ہیں،خاص طور…
لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے نوجوانوں کی تعلیم کے ساتھ…
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا…