ہم بھی خوبصورت ہوا کرتے تھے، سیاست نے بیڑا غرق کردیا ۔۔ زرتاج گل نے زندگی سے متعلق نئے انکشافات کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل وہ خاص شخصیت کی مالک ہیں جو اپنی عوام میں بہت جلدی گھل مل جاتی ہیں۔ وہ اپنے لوگوں کی فکر کرتی اور ان کے ساتھ ہمدردی سے پیش آتی ہیں۔
زرتاج گُل مختلف ٹی پروگراموں میں انٹرویوز دیتی رہتی ہیں جس میں وہ اپنی طرز زندگی، ازدواجی زندگی اور سیاست کے بارے میں دلچسپ گفتگو کرتی ہیں۔

38 2 1 300x150

حال ہی میں مشہور سیاستدان زرتاج گل نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا اور مختلف نئی باتیں شئیر کیں۔

38 3 300x150

زرتاج گل وزیر نے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر وہ سیاستدان نہ ہوتیں تو جنگی مہاذوں پر بطور فوٹوگرافر کام کر رہی ہوتیں مگر میں پیدائشی وزیر ہوں کیونکہ میرے نام میں وزیر آتا ہے۔
اینکر نے زرتاج گل کے شوہر ہمایوں خان سے سوال کیا کہ اگر لڑائی ہوجائے تو منانے میں پہل کون کرتا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل پہلے میں مناتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم دونوں کے مابین لڑائی ہوجاتی ہے تو صلح بھی ایک دو گھنٹے میں ہوجاتی ہے۔ مگر آج کل مصروفیات اتنی بڑھ گئی ہیں کہ لڑائی کا موقع نہیں ملتا۔
زرتاج گل کے نام سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنا نام بہت پسند ہے کیونکہ یہ میرے بابا نے رکھا ہے اور میرے اوپر میرے بابا کی شخصیت کا بہت اثر ہے۔ میرے بابا کم مگر اچھا بولتے ہیں۔زرتاج گل نے اپنے شوہرسے متعلق کہا کہ میرے شوہر بہت ہینڈ سم (Handsome) ہیں کسی زمانے میں بھی حسین ہوا کرتی تھی مگر سیاست نے بیڑا غرق کردیا ہے۔

38 4 300x150
زرتاج گل کا رشتہ کیسے طے ہوا تھا؟
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے بتایا کہ ہمایوں خان کی بہن میرے گھر آئیں تھیں، میری والدہ کی ایک ہی خواہش تھی کہ میرے ہونے والے شوہر قد میں لمبے ہونے چاہئیں اور نماز روزہ رکھنے والے ہونے چاہئیں۔ اچھی بات یہ ہوئی کہ ہمارا پٹھانوں کا کلچر میچ کر گیا تھا اور میری والدہ کو ہمایوں کا قد بھی درست لگا تھا جس کے بعد میری ان سے شادی ہوگئی۔
گھر میں زرتاج گل منسٹری جیسا حکم چلاتی ہیں؟

38 5 300x150
زرتاج گل کے شوہر ہمایوں خان نے بتایا کہ اب تو گھر میں ان کی طرف سے زیادہ سختی نہیں ہوتی مگر اب باہر زیادہ ہوتی ہے۔
انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر نے کبھی کھل کر ان کی تعریفیں نہیں کیں جب ان کی نئی نئی شادی ہوئی تھی تب انہیں شوہر کی تعریفوں کا انتظار رہتا تھا مگر انہوں نے کبھی ان کی تعریفیں نہیں کیں۔
ان کے مطابق اگرچہ انہیں اپنی تنخواہ ملتی ہے مگر اس باوجود وہ شوہر سے خرچہ لیتی ہیں، کیوں کہ انہیں خرچہ فراہم کرنا شوہر کی ذمہ داری ہے۔
38 6 300x150
انہوں نے مذاق مذاق میں یہ بھی شکوہ کیا کہ انہیں شوہر نے کبھی تحفہ نہیں دیا، نہ جانے وہ کنہیں تحفے دیتے ہیں۔