کابل: علی احمد جلالی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے
کابل(قدرت روزنامہ) سابق افغان وزیر داخلہ علی احمد جلالی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں اقتدار کی پر امن طریقے سے طالبان کو منتقلی کے لیے مذاکرات جاری ہیں تاہم سابق افغان وزیر داخلہ علی احمد جلالی کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ عبدالستار مرزا کورال نے کہا ہے کہ کابل پر حملہ نہیں ہو گا اور طالبان کو اقتدار پرامن طریقے سے منتقل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز شہر کی حفاظت یقینی بنائیں گی۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
طالبان رہنما عبدالغنی برادر کے بھی کابل پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔