حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد کی اپنے پوتا پوتی کیساتھ تصاویر وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی اپنے پوتا پوتی کے ساتھ کھیلنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے انسٹاگرام پر انگلینڈ میں اپنی خاندانی تعطیلات کی ایک جھلک شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے جڑواں بچوں شیخہ لطیفہ اور شیخ راشد کی دو تصاویر اپنے دادا متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے ساتھ شیئر کیں۔

تصاویر کے ساتھ شیخ حمدان نے ایک نظم بھی شیئر کی جو شیخ محمد بن راشد نے اپنے پوتے پوتی کے لیے لکھی تھی، نظم میں دبئی کے حکمران نے اس بارے میں بات کی ہے کہ کس طرح یہ دونوں بچے ان کی زندگی کو خوشگوار اور خوبصورت بناتے ہیں۔
دبئی کے ولی عہد کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تصویر میں شیخ محمد بن راشد چھوٹی شیخہ کی مدد کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جب وہ کھڑے ہونے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ دوسری تصویر میں وہ برطانوی کاؤنٹی یارکشائر کے ایک باغ میں اپنے پوتے راشد کے ساتھ کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔

چند روز پہلے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کی لندن میٹرو میں سفر کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں، دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے لندن ٹیوب پر سفر کے دوران ایک سیلفی لی، جس کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہمیں بہت طویل سفر طے کرنا ہے اور بدر پہلے ہی بور ہو چکا ہے۔

علاوہ ازیں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو بھی لندن میں ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا تاہم آس پاس کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ کون ہیں کیوں کہ وہ انتہائی عاجز طبیعت کے مالک ہین جو دولت اور مہنگے سوٹ کے ساتھ دکھاوا نہیں کرتے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

3 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

3 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

3 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

3 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

3 hours ago