سعودیہ میں کتے کے بھونکنے نے اپنے ہی مالک کو جیل بھجوا دیا

جدہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں بھونکنے والے کتے نے اپنے ہی مالک کو جیل بھجوا دیا۔ عکاظ اخبار کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایک غیر ملکی کو عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی کے الزام میں 10 دن کی قید کی سزا سنائی ہے کیوں کہ اس کے بھونکنے والے کتے نے اس کے پڑوسیوں کو پریشان کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ مدعا علیہ نے جدہ کے بندرگاہی شہر میں ایک رہائشی عمارت میں اپنے اپارٹمنٹ کے اندر ایک کتا پالا ہوا تھا لیکن 2 پڑوسیوں نے اس کے شور کو پریشان کن پایا اور حکام کے پاس سوڈانی تارکین وطن کے خلاف قانونی شکایات درج کرائیں، جہاں موقف اختیار کیا کہ کتے نے پڑوسیوں کو نقصان پہنچایا اور خوفزدہ کیا۔
معلوم ہوا کہ شکایات پر کیس عدالت میں چلا گیا جہاں سماعت کے دوران کتے کے مالک نے شکایات کو بے بنیاد قرار دیا تاہم عمارت میں موجود بچوں پر اس کے جانور کو پریشان کرنے اور اسے بار بار بھونکنے پر مجبور کرنے کا الزام لگایا۔
تاہم سماعت مکمل ہونے پر اس غیرملکی کو عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی پر مجرم قرار دیا گیا اور عدالت نے اسے 10 دن کے لیے جیل بھیجنے اور دوسروں کو نقصان نہ پہنچانے اور رہائشی اپارٹمنٹس میں کتوں کو پالنا بند کرنے کے عہد پر دستخط کرنے کا حکم دیا۔

بتاتے چلیں کہ مملکت میں عوامی مقامات پر آواز بلند کرنے والے پر 100 ریال کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ، پبلک ڈیکورم کے قانون کی خلاف ورزیوں سے متعلق ضوابط کی منظوری کئی مراحل سے گزرنے کے بعد دی گئی ، جس کے تحت عوامی مقامات پر آواز نکالنا یا کوئی ایسا عمل کرنا جس سے دوسروں کو نقصان پہنچے یا انہیں ڈرایا جائے یا انہیں خطرہ لاحق ہو، عوامی شرافت کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے اور اس پر 100 ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
گزشتہ چند دنوں کے دوران مملکت بھر میں کچھ بازاروں میں ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیری اقدامات کیے گئے ہیں، ان خلاف ورزیوں میں بازاروں میں آواز اٹھانا، لوگوں کو نقصان پہنچانا، انہیں پریشان کرنا اور انہیں اس طرح سے تکلیف پہنچانا شامل ہے، قواعد و ضوابط کے مطابق مرد اور خواتین کو معمولی لباس پہننے اور نازیبا زبان یا اشاروں کے استعمال سے گریز کرنے کی ضرورت ہے، عوامی شرافت کی خلاف ورزیوں میں کوڑا پھینکنا، تھوکنا، بغیر اجازت لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز لینا اور نماز کے اوقات میں موسیقی بجانا شامل ہیں، ان خلاف ورزیوں پر 50 سعودی ریال سے 6 ہزار سعودی ریال کے درمیان ہیں۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

3 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

3 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

3 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

3 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

3 hours ago