کابل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل

کابل (قدرت روزنامہ)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کی رپورٹ کے بعد کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے . سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوپہر بارہ بجے سے ایئرپورٹ پر کوئی لینڈنگ ہوئی اور نہ ہی کسی طیارے نے ٹیک آف کیا ہے .

بھارتی دارالحکومت دہلی سے کابل پہنچنے والی ائیر انڈیا کی پرواز فضائی حدود میں چکر کاٹ رہی ہے . یہ پرواز اے آئی 243 ایک بج کر 42 منٹ پر کابل پہنچی، تاحال لینڈنگ نہ کرسکی . بھارتی طیارہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز ہے . پی آئی اے کے دو طیارے بھی کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود ہیں . ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ777 اور ایک ایئر بس آج صبح اسلام آباد سے کابل پہنچے تھے . دوسری جانب ایوی ایشن ذرائع دبئی سے کابل پہنچنے والی امارات ایئر لائن کی پرواز کو بھی فضا میں روک دیا گیا ہے، پرواز ای کے 640 بھی کابل کے قریب فضا میں چکر کاٹ رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں