مدینہ منورہ میں زائرین کے قیام کیلئے عظیم الشان منصوبہ شروع

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ) مدینہ منورہ میں زیادہ سے زیادہ زائرین کے قیام کے لئے عظیم الشان منصوبے پر کام شروع کردیا گیا، منصوبے سے اقامت گاہوں کی گنجائش میں اضافہ ہوگا‘ ہوٹل عمرہ سیزن میں 3 کروڑسے زیادہ زائرین کی میزبانی کرسکیں گے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد نبویﷺ کے مشرق میں واقع ’رؤى المدینہ‘ منصوبہ کے ماسٹرپلان کا افتتاح کیا ہے، منصوبے سے مدینہ منورہ میں اقامت گاہوں کی گنجائش میں اضافہ ہوگا اورشہر کے ہوٹل عمرہ سیزن کے دوران میں تین کروڑسے زیادہ زائرین کی میزبانی کر سکیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ مملکت کے ویژن 2030ء کے اہداف سے مطابقت رکھتا ہے، اس منصوبے پرسعودی عرب کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) کے تحت ’رؤى المدینہ‘ ہولڈنگ کمپنی عمل درآمد کررہی ہے، یہ کمپنی مدینہ منورہ میں ترقی، آپریشن اور رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں مہارت رکھتی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ منصوبہ پراعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارکے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا، جس کا مقصد مدینہ منورہ کی ایک جدید اسلامی اور ثقافتی منزل کے طور پر پہچان کو مستحکم کرنا ہے، اس لیے اس کی تعمیر و ترقی سعودی قیادت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس منصوبے میں ٹرانسپورٹ کے مختلف مراکز شامل ہوں گے، جن میں 9 بس اسٹاپ، ایک میٹرواسٹیشن، خودکار چلنے والی گاڑیوں کے لیے ٹریک اوراپنی ذاتی گاڑیوں میں سفرکرنے والوں کے لیے زیرزمین پارکنگ شامل ہے، منصوبے کی تکمیل کے بعد مدینہ منورہ میں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد میں 47,000 کا اضافہ ہوگا، مزید کھلی اور سبز جگہیں ہوں گی جو کہ 15 لاکھ مربع میٹر کے کل زمینی رقبے کے 63 فی صد پر محیط ہوں گی۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

3 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

3 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

3 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

3 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

3 hours ago