ایپل کا آئی فون 14 کب لانچ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا کی نامور کمپنی ایپل اِن کارپوریشن نے بدھ کے روز 7 ستمبر کو ہونے والی ایک تقریب میں میڈیا کو مدعو کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے میڈیا کو موصول ہونے والے دعوت ناموں پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر کمپنی اس ایونٹ میں آئی فون 14 کو لانچ کرنے جا رہی ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 7 ستمبر کو منعقد کیا گیا یہ ایونٹ کمپنی کے روایتی انداز کے مطابق خزاں کے موسم میں ہوتا ہے، یعنی اس سال کمپنی نے دو ہفتے پہلے ہی اس ایونٹ کا اہتمام کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر کمپنی اپنے روایتی انداز سے نئے ڈیوائسز کو لانچ کرنے کے ڈیڑھ ہفتے بعد ان کی شپنگ کرنے کے پیٹرن پر ہی عمل کرتی ہے تو اس سے کمپنی کی چوتھی سہ ماہی میں آئی فون کی فروخت میں 2 ہفتوں کا اضافہ ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی توقع کرتی ہے کہ نئے آئی فون کی فروخت اس کی پچھلی جنریشن سے بہتر ہو گی۔جلد ہی ایپل واچ، آئی پیڈ اور میک کمپیوٹرز کے نئے ماڈلز کی لانچ بھی متوقع ہے۔کمپنی اس تقریب کی میزبانی کیلیفورنیا کے کپرٹینو میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹر میں اسٹیو جابس تھیٹر میں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Recent Posts

فیصل کریم کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم…

2 mins ago

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

10 mins ago

آٹا مل مالکان کا مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)آٹا مل مالکان نے مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ذرائع محکمہ خوراک…

19 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

41 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

42 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

44 mins ago