انمول بلوچ نے ہر شادی کی پیشکش ٹھکرانے کے پیچھے چھپا راز بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیلی ویژن انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی شہرت حاصل کر لینے والی خوبصورت اداکارہ انمول بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کی ہر پیشکش کو کیوں ٹھکرائے جا رہی ہیں۔انمول بلوچ نے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کی ہے۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ اب تک آنے والی ہر شادی کی پیشکش کو مسترد کر چکی ہیں کیونکہ اُن کے لیے آنے والے سب ہی رشتوں میں سے زیادہ تر اُن کے آبائی گاؤں کے تھے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)


انمول بلوچ نے کہا کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ اب میں کسی گاؤں میں جا کر نہیں رہ سکتی۔ان کا اپنے انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ میں نے اپنی ساری زندگی شہر میں گزاری ہے تو اب کسی گاؤں میں گزارا مشکل ہو گا۔
انمول بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں فی الحال انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں اور اپنے کام سے محبت کرتی ہوں۔